نوابزادہ نصراللہ خان کو نشان امتیاز، تقریب آج ہوگی

نوابزادہ نصراللہ خان کو نشان  امتیاز، تقریب آج ہوگی

ماہڑہ ( نامہ نگار ) بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کو اعلیٰ سول اعزاز نشان امتیاز ملنے پر سیف نگر خانگڑھ میں آج ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

 حکومت پاکستان کی جانب سے تحریک آزادی، جمہوریت اور ملکی سیاست میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں مرحوم سیاستدان کو یہ اعزاز دیا گیا ہے ۔ تقریب کی صدارت چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کریں گے ۔ دعوت نامے کے مطابق تقریب میں جنوبی پنجاب کی سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ نوابزادہ نصراللہ خان کو جمہوریت کے استحکام اور اصولی سیاست کے حوالے سے منفرد مقام حاصل تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں