ستھرا پنجاب کا فلیگ مارچ عید صفائی پلان جاری

 ستھرا پنجاب کا فلیگ مارچ  عید صفائی پلان جاری

خانیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ عید الاضحیٰ پر مثالی انتظامات کے لیے متحرک ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر سرپرستی ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے چاروں تحصیلوں میں فلیگ مارچ کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران نے کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو عید صفائی پلان سے آگاہ کرنا تھا۔ ترجمان کے مطابق چاند رات سے عید کے تیسرے دن تک انتظامیہ فیلڈ میں موجود رہے گی۔ عید کے دوران 5603 ورکرز اور 1460 مشینری و گاڑیاں صفائی آپریشن میں حصہ لیں گی۔ 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد ویسٹ بیگز بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔ خانیوال، کبیر والا، جہانیاں اور میاں چنوں میں کنٹرول رومز اور ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں