اوورچارجنگ پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی
خانیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
ٹیموں نے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 131 گاڑیوں کو چیک کیا۔ اوورچارجنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر 30 گاڑیوں کے چالان جبکہ 9 گاڑیوں کو تھانہ بند کیا گیا۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 1 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مسافروں سے زائد وصول کیے گئے 18 ہزار 210 روپے واپس کروائے گئے ۔