نہر میں اترنے والا نوجوان لاپتہ

نہر میں اترنے والا نوجوان لاپتہ

کچاکھوہ ( نامہ نگار) 18سالہ نوجوان گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے نہر میں اترا مگر پانی میں جاتے ہی باہر نہ نکل سکا۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کو دی گئی جن کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر تلاش میں مصروف ہیں۔

 نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد عبدالرحمن سکنہ 26 دس آر کے نام سے ہوئی ہے ۔ تاحال نوجوان کا سراغ نہیں مل سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق تلاش کا عمل جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں