شہری کو نشہ آور چائے پلا کر نقدی، موبائل سے محروم کردیا
ملتان (کرائم رپورٹر )شہری کو نشہ آور چائے پلاکر موبائل فونز اور نقدی لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
کینٹ پولیس کو ملک ذیشان نے بتایا کہ نامعلوم شخص لیبر ایریا میں موجود تھا جس نے ہمیں نشہ آور چائے اور فروٹ چاٹ دی جس بعد ہم بے ہوش ہوگئے اور نامعلوم نوسرباز ملزم موبائل فونز اور 25ہزار لیکر فرار ہوگیا ۔