نشتر ،مریض میں منکی پاکس کی تصدیق، 4 مشتبہ کیس رپورٹ
ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال میں زیر علاج ایک مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ مزید چار مریض منکی پاکس کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
اس کے علاوہ خسرہ کے شبہ میں بارہ مریض بھی زیر نگرانی ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں ایک مریض بھی زیر علاج ہے جس کی لیبارٹری رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔منکی پاکس کے تصدیق شدہ مریض کو خصوصی طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مشتبہ کیسز کو مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔