مرمتی کاموں کے سبب بجلی کی فراہمی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق بجلی کے ترسیلی وتقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن،ضروری مرمت ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی26مئی 2026ء (بروزمنگل) مختلف اوقات میں بند رہے گی ۔
س بندش سے بہاولپور سرکل کے 11کے وی مصطفی شہید، سرفراز شہید، کہروڑ پکاروڈاوردھنوٹ فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11کے وی الرحمن،بدرالدین،انڈسٹریل اسٹیٹ،بندرہ پلی، ریڈیو پاک،شاہدرہ اور ماڈل ٹائون سی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔