عیدالاضحیٰ پر گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری

عیدالاضحیٰ پر گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شہر سمیت کمپنی کے زیر انتظام تمام اضلاع میں صارفین کو پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ قربانی کے دنوں میں شہریوں کو کھانا پکانے اور دیگر ضروریات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔شیڈول کے مطابق عید قربان کے پہلے روز صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔، جبکہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک گیس دستیاب رہے گی۔ اس کے علاوہ چاند رات پر بھی رات 12 بجے تک پریشر کے ساتھ گیس سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی عیدالاضحیٰ کیلئے یہ خصوصی شیڈول آج سے نافذ العمل کرے گی تاکہ صارفین کو عید کے دوران بلا تعطل گیس سہولت میسر آسکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں