اشتہاری کے فرار میں سہولت کاری ، ملزم کیخلاف کارروائی

اشتہاری کے فرار میں سہولت  کاری ، ملزم کیخلاف کارروائی

ملتان (کرائم رپورٹر)راجہ رام پولیس نے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 پولیس نے اشتہاری مجرم ناصر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اشتہاری کے ساتھی ملزم نادر علی نے پولیس کو دیکھتے ہی اشتہاری کو فرار کرادیا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں