ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن پرخصوصی تقریب

 ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن پرخصوصی تقریب

ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن پرخصوصی تقریب آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیموں کو خراج تحسین ،6 لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا

لودھراں ( سٹی رپورٹر ) ڈی پی او آفس میں سی سی ڈی اور ایلیٹ فورس کی جانب سے ترنڈہ میں خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور 6 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔ گزشتہ روز ترنڈہ ضلع رحیم یار خان میں کارروائی کے دوران بین الصوبائی ڈاکو امین عرف مینا بوکا اور اس کا ساتھی احمد گجر پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔ کارروائی کے دوران ایلیٹ فورس لودھراں کا کانسٹیبل محمد ساجد زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس فورس شہریوں کے تحفظ اور امن کے لیے جانوں کی پروا کیے بغیر فرائض انجام دے رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں