ملتان کے چوکوں اور فلائی اوورز کی تزئین وآرائش جاری
ملتان کے چوکوں اور فلائی اوورز کی تزئین وآرائش جاری بوسن روڈ، سہو چوک اور کمہاراوالا فلائی اوور پر لائٹس نصب کی جا رہیں
ملتان (وقائع نگار خصوصی) ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے نو نمبر چوک، بوسن روڈ اور چوک کمہاراوالاں کا دورہ کیا۔ انہوں نے گرین بیلٹس، فلائی اوورز اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔دورے کے دوران سہو چوک پر نصب نئی لائٹس کا جائزہ لیا گیا جبکہ بوسن روڈ پر خوبصورت لائٹ بورڈز کی تنصیب کا بھی معائنہ کیا گیا۔ چوک کمہاراں والا فلائی اوور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لائٹس لگانے کا عمل جاری ہے ۔اس موقع پر سید وسیم حسن نے کہا کہ شہر کے چوکوں، فلائی اوورز اور گرین بیلٹس کو خوبصورت اور روشن بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سہو چوک پر لائٹس کی تنصیب سے چوک کی خوبصورتی بحال ہوگئی ہے جبکہ بوسن روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر ملتان کی سربراہی میں شہر کو سرسبز اور روشن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔