ہونہار سکالرشپ ، لیپ ٹاپ سکیم کی توسیع کا فیصلہ
ہونہار سکالر شپس کی تعداد 30ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کرنے کی تجویز پر غور
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے طلبہ کی تعلیمی معاونت کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ سکیم کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے ہونہار سکالرشپس کی تعداد 30ہزار سے بڑھا کر 50ہزار کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق ہونہار سکالرشپ پروگرام کے لئے تقریباً ڈیڑھ لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، جس کے پیش نظر مستحق اور قابل طلبہ کی زیادہ تعداد کو مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسی طرح حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم کے دائرہ کار میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آئندہ مالی سال کے دوران 71 ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے ، جبکہ رواں سال 40 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے تھے ۔حکام کے مطابق ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ پروگرامز پر مجموعی طور پر 75 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔