ورلڈ سکول سمٹ ،عظمیٰ خان خاکوانی پرنسپل آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت گئیں

ورلڈ سکول سمٹ ،عظمیٰ خان خاکوانی  پرنسپل آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت گئیں

ملتان (خصوصی رپورٹر) بنکاک میں ہونے والی ورلڈ سکول سمٹ میں پاکستان کی عظمیٰ خان خاکوانی نے پرنسپل آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

پرنسپل ملتان پبلک سکول نے ایوارڈ حاصل کرکے پاکستان اپنے شہر ملتان کا نام روشن کردیا ۔عظمیٰ خاکوانی کا کہنا تھا کہ تعلیم معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے جبکہ ایک بچی کی تعلیم صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے خاندان اور آنے والی نسلوں کی زندگی بدل سکتی ہے ،ایوارڈ ملنے پر خدا کی شکرگزار اور بہت خوش ہوں ،ا س کیلئے مجھ سے جڑے تمام لوگوں کی دعائیں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں