ایکسین میپکو بوریوالا کی گھرگھرجار بقایا جات وصولی مہم
بجلی چوروں و نادہندگان کیخلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی:فیاض کھوکھر
گگو منڈی (نامہ نگار)جون کے ریکوری ہدف کو مکمل کرنے کیلئے ایکسین میپکو ڈویژن بوریوالا انجینئر فیاض کھوکھر نے نادہندہ صارفین سے بقایا جات وصولی کیلئے گلی محلوں میں جا کر ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کر دیا ۔میپکو ڈویژن بوریوالا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایکسین خود فیلڈ میں نکل کر ریکوری مہم کی نگرانی اور بقایا جات وصولی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر فیاض کھوکھر نے بتایاکہ فیلڈ میں موجودگی سے نا صرف ریکوری میں بہتری آ رہی ہے بلکہ انہیں اپنی ٹیم کی کارکردگی کا براہِ راست جائزہ لینے کا بھی موقع مل رہا ہے ۔ میپکو صارفین بجلی بل بروقت ادا کریں ،نادہندگان بقایا جات جمع کروائیں۔ بقایا جات وصولی کیلئے میپکو کی خصوصی ٹیمیں پولیس اور رینجرز کے تعاون سے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، نادہندگان کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریکوری اہداف کے حصول سمیت بجلی چوروں و نادہندگان کیخلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔