ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ
ڈی سی کاپریزن ہیلتھ کونسل کااجلاس، ادویات و سہولیات کا تفصیلی معائنہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات، ڈاکٹروں کی حاضری اور قیدیوں کی صحت کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ اجلاس میں جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ادویات کی دستیابی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ، اس لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون کے ساتھ اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں۔