کچا کھوہ: ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم،1شخص جاں بحق
حادثہ کچہ کھوہ عبدالحکیم روڈ پر پیش آیا، ایک نوجوان زخمی ہوا، تحقیقات جاری
کچا کھوہ (نامہ نگار) عبدالحکیم روڈ نزد رحمان گڑھ ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی ہے ۔ حادثے میں 19 سالہ رمضان زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی شروع کر دی گئی۔ متعلقہ اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔