گرلز ہائی سکول کے اطراف گندا پانی کیلئے وبال جان
گٹر ابلنے لگے ،امتحان کیلئے آنیوالی طالبات کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا
جلال پورپیروالہ (نامہ نگار)سیوریج کی ابتر صورتحال، عمر پور روڈ پر گرلز ہائی سکول کے اطراف گندا پانی شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا۔تفصیل کے مطابق آئے روز گٹر ابلنے سے عمر پور روڈ پر سیوریج کی ابتر صورتحال ہوگئی ہے ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ ماڈل نمبر 1،لیڈیز پارک کے راستے سیوریج سسٹم کی خرابی باعث اکثر بند رہنے لگے ۔ شہریوں بالخصوص امتحان دینے کی کیلئے آنیوالی طالبات کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔