عاصم منیر کی قیادت سے پاکستان کا وقار بلند
گگو منڈی(نامہ نگار)معروف سماجی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی چودھری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دانشمندانہ قیادت، بہترین حکمت عملی اور دور اندیش فیصلوں نے پاکستان کے وقار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، جسے عالمی برادری نے بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کی پالیسی کو فروغ دیا اور علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کی ہے۔ چودھری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔