ایس ایم ایز ملکی معیشت ،روزگار کی مضبوط بنیاد، بختاور شیخ

ایس ایم ایز ملکی معیشت ،روزگار کی مضبوط بنیاد، بختاور شیخ

ایس ایم ایز ملکی معیشت ،روزگار کی مضبوط بنیاد، بختاور شیخورلڈ ایم ایس ایم ایز ڈے تقریب، کاروبار دوست پالیسیاں اور صنعتی ترقی پر زور

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوانِ تجارت و صنعت ملتان میں ورلڈ ایم ایس ایم ایز ڈے کے موقع پر سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے اشتراک سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں صنعتکاروں، تاجروں، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ صدر ایوانِ تجارت و صنعت ملتان میاں بختاور تنویر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی، صنعتی استحکام اور روزگار کے فروغ کے لیے ہر فرد کو یکساں مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روزگار کے بیشتر مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی، جدت اور پائیدار صنعتی ترقی ہی مضبوط معیشت کی بنیاد ہیں، اسی لیے ملتان چیمبر ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے سیالکوٹ کی صنعتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروبار عالمی کمپنیوں کی شکل اختیار کر سکتے ہیں، جبکہ ملتان بھی فوڈ انڈسٹری، سرامکس، بلیو پوٹری اور کیمل سکن مصنوعات کے باعث عالمی منڈیوں میں اپنی شناخت بنا رہا ہے ۔ ڈپٹی جنرل منیجر سمیڈا شاہین طاہر نے کہا کہ حکومت ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سمیڈا کی تنظیم نو کے بعد ادارے کی کارکردگی مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ منتخب فرموں کو ایکسپورٹ ٹریننگ، برآمدی اہداف اور وینڈر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت معاونت فراہم کی جائے گی۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ شاہین طاہر کو ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کا یادگاری نشان بھی پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں