مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محرومنقدی، موٹرسائیکلیں اور زیورات ودیگر سامان چھین وچوری کرلیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز، طلائی زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ سٹی جلالپور، نیو ملتان، سیتل ماڑی اور قادر پور راں کے علاقوں میں مسلح ڈاکو شہریوں سے موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہوگئے ۔ علاوہ ازیں راجہ رام، دولت گیٹ، کوتوالی، کینٹ، مظفر آباد، شاہ شمس، چہلیک اور ممتاز آباد سمیت مختلف علاقوں میں موٹرسائیکلیں، موبائل فون، سائیکل، بکریاں، طلائی زیورات اور گھریلو سامان چوری ہونے کی وارداتیں بھی پیش آئیں۔ متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں