ٹریفک حادثات،2 نوجوان زخمی، اوورلوڈ ٹرالر پر مقدمہ
ٹریفک حادثات،2 نوجوان زخمی، اوورلوڈ ٹرالر پر مقدمہ ڈرائیور نے غفلٹ سے ہائی ایس چلاتے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک واقعات میں دو نوجوان زخمی ہوگئے جبکہ اوورلوڈ ٹرالر کے ذریعے شاہراہ بلاک کرنے پر ایک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقے میں نامعلوم ہائی ایس ڈرائیور نے گاڑی تیز رفتاری اور غفلت سے چلاتے ہوئے احسان اللہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں احسان اللہ اور محمود اللہ زخمی ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل بھی تباہ ہوگئی۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ دوسرے واقعہ میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد بلال ولد محمد اکبر قوم اعوان سکنہ میانوالی کے خلاف مقدمہ درج کیا، جس نے مبینہ طور پر ٹرالر پر بھوسے کی گانٹھیں خطرناک حد تک اوورلوڈ کر کے شاہراہ بلاک کر دی اور ٹریفک کی روانی متاثر کی۔