کوٹ ادو میں پولیس کا کریک ڈاؤن ،6ملزم گرفتار

 کوٹ ادو میں پولیس کا کریک ڈاؤن ،6ملزم گرفتار

کوٹ ادو میں پولیس کا کریک ڈاؤن ،6ملزم گرفتار چرس، پسٹل برآمد، غیر قانونی پٹرول اور ایل پی جی ایجنسیاں بھی پکڑی گئیں

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) ضلع کوٹ ادو میں منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور غیر قانونی پٹرول و ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 540 گرام چرس، دو پسٹل 30 بور معہ چار زندہ گولیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ تین غیر قانونی پٹرول اور ایل پی جی ریفلنگ ایجنسیاں بھی پکڑ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سرور شہید پولیس نے دوران گشت محمد ندیم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ دو زندہ گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کیا، جبکہ تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم وسیم عرف سانول سے بھی پسٹل 30 بور معہ دو زندہ گولیاں برآمد کر لیں۔ اسی طرح سٹی سرور شہید پولیس نے محمد شکیل کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا۔ دوسری جانب تھانہ سنانواں پولیس نے فیاض احمد کو بغیر لائسنس ایل پی جی ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا جبکہ تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے محمد عمران اور خضر عباس کو غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرتے ہوئے قابو کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس نے تمام مقدمات میں مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں