خاتون سے زیادتی، دو ملزموں پر مقدمہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے بستی آزاد میں ایک خاتون کی مدعیت میں مبینہ زیادتی اور ۔۔۔
گھر میں زبردستی داخل ہونے کے الزام میں ایک نامزد اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ مختیار احمد عرف نظامی اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ رات کے وقت اس کے گھر آیا، دروازہ کھلنے پر دونوں زبردستی اندر داخل ہوگئے ۔مدعیہ کے مطابق مختیار احمد اسے کمرے میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کی۔