چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے سے محروم
ناصر کے 71ہزار روپے ،موبائل، دوست محمد کی پانی کی موٹر چوری
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ، جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں ناصر سے 71 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا گیا، جبکہ مظفر آباد میں دوست محمد کے گھر سے پانی کی موٹر چوری ہوگئی۔ تھانہ قطب پور کے علاقے میں اسلم سے ڈاکو ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔سٹی شجاع آباد میں کریم بخش کے گھر سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا، جبکہ صدر شجاع آباد میں غلام یاسین کا بجلی میٹر، صدر جلالپور میں سلیم کا پنکھا، اکمل کی سولر موٹر، نیو ملتان میں غفار کی نقدی اور انگوٹھی چوری ہوگئی۔
تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں عرفان بشیر سے مسلح ملزم 64 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ، جبکہ قادر پور راں کے علاقے میں فراز سے 91 ہزار روپے چھین لئے گئے ۔ گلگشت میں اسلم کا موبائل فون، جبکہ بی زیڈ کے علاقے میں صالح کی ایل سی ڈی اور امیر تیمور کا گیس میٹر بھی چوری کر لیا گیا۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔