نشتر :انتظار گاہوں میں نئے پنکھے نصب ، لواحقین کو ریلیف

نشتر :انتظار گاہوں میں نئے پنکھے نصب ، لواحقین کو ریلیف

جنرل آپریشن تھیٹر ویٹنگ ایریاز میں سہولیات بہتر، تیمارداروں کی ستائش

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان کی خصوصی ہدایت پر جنرل آپریشن تھیٹر (جی او ٹی) کے باہر قائم انتظار گاہوں میں نئے پنکھے نصب کر دیئے گئے ہیں تاکہ شدید گرمی کے دوران مریضوں کے لواحقین اور تیمارداروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق انتظار گاہوں میں پہلے سے موجود پنکھوں کی تعداد رش کے تناسب سے کم تھی، جس کے باعث لواحقین کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس نشتر نے فوری طور پر اضافی پنکھوں کی تنصیب کے احکامات جاری کئے ، جن پر عملدرآمد مکمل کر لیا گیا ہے ۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی ہدایات کے مطابق ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے پنکھوں کی تنصیب سے انتظار گاہوں میں بیٹھنے والے تیمارداروں کو شدید گرمی سے خاطر خواہ ریلیف ملے گا، جبکہ مریض دوست ماحول کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات بھی جاری رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں