کپاس کا پیداواری ہدف ، جامع اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

کپاس کا پیداواری ہدف ، جامع اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

شدید گرمی، نہری پانی، جعلی زرعی زہروں کی روک تھام پر خصوصی احکامات

ملتان (وقائع نگار خصوصی)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول، فصلوں کی موجودہ صورتحال اور دیگر زرعی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عامر رسول، ڈاکٹر ساجد الرحمٰن، کنسلٹنٹ محمد انجم علی اور محکمہ زراعت و انہار کے متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں