سپورٹ پروگرام مستحقین کو سہولیات فراہم کی جائیں :سعد بن خالد
اسسٹنٹ کمشنر کابی آئی ایس پی کے دفتر کا دورہ ،مستحق خواتین کے مسائل کا جائزہ
میلسی (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مستحق خواتین اور دیگر شہریوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مستحق خواتین سے ملاقات کی، ان کی شکایات اور مسائل تفصیل سے سنے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی شیخ حسنین رضا کو موقع پر ہی شکایات کے فوری ازالے اور مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام مستحقین کو بروقت، شفاف اور باعزت انداز میں سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری اداروں میں عوام دوست ماحول اور مؤثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ عوام کو درپیش مسائل کے فوری اور مستقل حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ مستحقین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بہتر، شفاف اور باوقار سرکاری خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور سرکاری دفاتر میں شہریوں کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments