نشتر:ملازمین کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی، پیشگی منظوری لازم

نشتر:ملازمین کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی، پیشگی منظوری لازم

ملتان (لیڈی رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان نے افسروں اور ملازمین کی مختلف اقسام کی چھٹیوں کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 جن کے تحت کژول لیو، ارنڈ لیو اور اسٹیشن لیو حاصل کرنے سے قبل متعلقہ مجاز اتھارٹی سے پیشگی منظوری لینا لازمی ہوگا۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کژول لیو کے لئے ایک روز قبل جبکہ ارنڈ لیو کے لئے کم از کم دس روز قبل درخواست دینا ضروری ہوگا تاکہ بروقت منظوری کے بعد دفتری امور متاثر نہ ہوں۔ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد ہسپتال کے انتظامی امور کو منظم اور شفاف بنانا، عملے کی دستیابی یقینی بنانا اور مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات بلا تعطل فراہم کرنا ہے ۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ نئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افسر اور ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...