166 کالجز میں جدید آئی ٹی لیبز قائم کرنے کی منظوری

 166 کالجز میں جدید آئی ٹی لیبز قائم کرنے کی منظوری

1 لاکھ طلبہ کو گوگل کے مفت سرٹیفکیشن کورسز سے جدید مہارتیں حاصل ہونگی

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے صوبے کے 166 سرکاری کالجز میں جدید آئی ٹی لیبز قائم کرنے کی منظوری دے دی، جبکہ گوگل کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو مفت گوگل سرٹیفکیشن کورسز کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرکے قومی اور بین الاقوامی روزگار کے مواقع کے لئے تیار کرنا ہے ۔ذرائع کے مطابق منتخب سرکاری کالجز میں جدید کمپیوٹر لیبز، تیز رفتار انٹرنیٹ، جدید سافٹ ویئر اور ڈیجیٹل لرننگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ طلبہ عالمی معیار کی آئی ٹی تعلیم اور عملی تربیت حاصل کر سکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گوگل کے اشتراک سے شروع ہونے والے پروگرام کے تحت طلبہ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سکیورٹی، ڈیٹا اینالیٹکس، آئی ٹی سپورٹ، پراجیکٹ مینجمنٹ، یو ایکس ڈیزائن اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے متعلق کورسز کرائے جائیں گے ۔منصوبے کے تحت گوگل سرٹیفکیشن کورسز، جن کی فیس عام طور پر 400 سے ایک ہزار امریکی ڈالر تک ہوتی ہے ، طلبہ کو مکمل طور پر مفت فراہم کئے جائیں گے ۔ اس سے ہزاروں نوجوان عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹس حاصل کرکے ملازمت اور فری لانسنگ کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔تعلیمی حکام کے مطابق منصوبے پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا ۔اور منتخب کالجز میں ضروری انفراسٹرکچر، آلات اور تربیتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...