ایل پی جی استعمال کرنے والی دو ہائی ایس گاڑیاں بند

ایل پی جی استعمال کرنے  والی دو ہائی ایس گاڑیاں بند

گگو منڈی (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس مانا موڑ نے ایل پی جی کو بطور ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 دو ہائی ایس گاڑیاں بند کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ چیک پوسٹ مانا موڑ کے سب انسپکٹر محمد فریاد حسین نے دوران چیکنگ مانا موڑ کے قریب ایل پی جی بطور فیول استعمال کرنے پر ہائی ایس نمبر 7514 آر آئی پی اور ہائی ایس نمبر 1253 سی پی کے خلاف کارروائی کی۔پولیس نے دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کر ڈرائیوروں شاہد یونس مسیح اور عبد الکریم کو تھانہ منتقل کر دیا۔ پٹرولنگ پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر ایل پی جی استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...