اسسٹنٹ کمشنر کا پٹرول پمپس کا دورہ، ذخائر کی جانچ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر خانیوال روہت کمار نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وہاں موجود پٹرول کے ذخائر کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔۔
دورے کا مقصد شہریوں کو بلا تعطل ایندھن کی فراہمی یقینی بنانا اور پٹرول کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر پٹرول کی فروخت یقینی بنائی جائے۔ اور مصنوعی قلت یا ذخیرہ اندوزی سے مکمل اجتناب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پٹرول کی مسلسل فراہمی ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔روہت کمار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پٹرول کی دستیابی اور فروخت کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایندھن کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments