پٹرول بحران ، بیشتر پمپس پر سپلائی معطل ،شہری پریشان

پٹرول بحران ، بیشتر پمپس پر سپلائی معطل ،شہری پریشان

دھنوٹ (نامہ نگار)حکومت کی پالیسیوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی افواہوں کے باعث مختلف علاقوں میں پٹرول اور ۔۔۔

ڈیزل کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ڈیلرز اور پمپ مالکان کی جانب سے مبینہ طور پر مصنوعی قلت پیدا کیے جانے کے باعث بیشتر پٹرول پمپس پر سپلائی معطل رہی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پٹرول کے حصول کے لیے مختلف پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ کئی شہری ایندھن نہ ملنے پر مایوس واپس لوٹ گئے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...