مبینہ ڈکیتی کیس میں تین ملزم گرفتار، مزید کی تلاش جاری
پولیس اہلکار، جیل ملازمین ،سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی کے نام آنے کا دعویٰ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)سپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر سٹی پولیس نے مبینہ ڈکیتی کیس میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ڈی ایس پی/ڈسٹرکٹ آفیسر ملک ذکی ریحان لنگڑیال کی نگرانی میں کی گئی جبکہ ڈی ایس پی سٹی ظفر اقبال وٹو، ایس ایچ او وسیم گوپانگ اور ان کی ٹیم نے آپریشن میں حصہ لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے رکھ خانپور میں مبینہ جعلی ناکہ لگا کر بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور عبدالمتین سے چاندی اور نقدی لوٹنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ مقدمے کے مطابق 9 مئی کو پولیس ڈالے اور ایک نجی گاڑی میں سوار افراد نے تلاشی کے بہانے ٹرک کو روکا اور مدعی سمیت اس کے ساتھیوں سے لاکھوں روپے نقدی چھین لی جبکہ ٹرک میں موجود تقریباً 18 کلوگرام چاندی بھی لے گئے ، جس کی مالیت ایک کروڑ 75 لاکھ روپے بتائی گئی۔ذرائع کے مطابق مقدمے میں بعض پولیس اہلکاروں، جیل ملازمین اور ایک سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی کے نام بھی سامنے آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ، تاہم معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ کیس کی تفتیش میرٹ اور قانون کے مطابق جاری ہے ، شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ض
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments