کوٹ ادوریلوے سٹیشن کے قریب تالاب ختم کرنے کا کام شروع
صفائی ، گندگی، تعفن ،مچھروں کا خاتمہ، کام مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی اور خوبصورتی کے اقدامات تیز کر دئیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کوٹ ادو ریلوے سٹیشن کے مغربی جانب عرصہ سے جمع پانی کے تالاب کو ختم کرنے اور علاقے کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی محمد اسد علی کی نگرانی میں صفائی آپریشن جاری ہے ، جہاں برسوں سے موجود گندے پانی کے تالاب کو ختم کرنے کے لیے مٹی ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو صاف، محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنا جبکہ گندگی، تعفن اور مچھروں کی افزائش کا خاتمہ کرنا ہے ۔تحصیل انچارج ڈائیوو محمد نادر عباس نے موقع پر پہنچ کر جاری صفائی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ کام مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے اور صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع بھر میں صفائی، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات مسلسل جاری رکھے جائیں گے ۔ انتظامیہ کے مطابق عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments