پٹرول فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک، پمپس کی چیکنگ

پٹرول فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک، پمپس کی چیکنگ

پیرا فورس کا مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی ،زائد نرخ وصولی پر کارروائی کا انتباہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ضلعی پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک، پیرا فورس کی شہر بھر میں چیکنگ، اقدامات مزید تیز ۔ پیرا فورس کی ٹیموں نے شہر بھر کے پٹرول پمپس کی چیکنگ شروع کر دی ہے ۔ ایس ڈی او پیرا فورس حافظ خورشید نے پیرا فورس کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور پٹرول کی دستیابی، سپلائی، ذخائر، فروخت کے عمل اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورانِ چیکنگ پٹرول پمپس پر موجود اسٹاک، سپلائی کی صورتحال اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کا معائنہ کیا گیا۔ ایس ڈی او پیرا فورس نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ عوام کو پٹرول کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے اور مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے مکمل اجتناب کیا جائے ۔حافظ خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ پٹرول پمپس کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کو ایندھن کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی پٹرول پمپ پر مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی، زائد نرخ وصول کرنے یا دیگر خلاف ورزی ثابت ہونے پر ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...