پاک افواج کی قربانیاں قابلِ فخر، عوام ساتھ ہیں، بلال کبڑا
ملک دشمن عناصر کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،میڈیا سے گفتگو
مونڈکا (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ چیئرمین مظفرگڑھ نیشنل امن کونسل برائے انسانی حقوق کمیشن و بین المسالک ہم آہنگی پاکستان سردار ملک بلال کبڑا نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت کروڑوں پاکستانی من و سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شہداء اور غازی پوری قوم کے لیے قابل احترام ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنی فوج سے محبت کرتا ہے اور ملکی دفاع و ترقی میں افواج پاکستان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ہر جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہے ، جبکہ عوام اور فوج کا مضبوط رشتہ ناقابل شکست ہے ۔سردار ملک بلال کبڑا نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم قوم اور اداروں کے اتحاد سے ان کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں لسانی اور مسلکی اختلافات کو ہوا دے کر تباہی پھیلائی گئی، اس لیے پاکستان کے عوام کو اتحاد، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور افواج پاکستان کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ مضبوط ہے ، جسے نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ماضی کی طرح آئندہ بھی ناکام رہے گی۔ ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے تمام طبقات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments