ڈکیتی کی کوشش ناکام، شہری نے ایک ڈاکو قابو کر لیا

ڈکیتی کی کوشش ناکام، شہری  نے ایک ڈاکو قابو کر لیا

بورے والا (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 505 ای بی میں ڈکیتی کی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب متاثرہ شہری کی مزاحمت پر ایک مبینہ ڈاکو پکڑا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق تین مسلح افراد نے احمد ولد ارشاد کو روک کر اس سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی چھین لی۔ واردات کے دوران احمد نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچا دیا، جس پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے ۔ شہریوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو قابو کر کے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو تحویل میں لے کر فرار ملزمان کی تلاش اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...