اپواء کے زیراہتمام نکاح نامہ آگاہی سیمینار، حقوق پر زور

اپواء کے زیراہتمام نکاح نامہ آگاہی سیمینار، حقوق پر زور

ہرلڑکی کو شادی سے قبل نکاح نامے کی شقوں سے آگاہی ہونی چاہئے ،طاہرہ نجم

ملتان (لیڈی رپورٹر)آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (اپواء) کے زیرِ اہتمام اپواء مرکز، نواں شہر، ابدالی روڈ پر ‘‘نکاح نامہ: اہمیت، تقاضے اور آگاہی’’ کے موضوع پر ایک علمی و آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ پروگرام کی مرکزی مقرر اور منتظمہ زہرہ سجاد زیدی تھیں، جنہوں نے نکاح نامے کی شرعی، قانونی اور سماجی اہمیت، خواتین کے حقوق اور نکاح سے قبل ضروری قانونی تقاضوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب میں اپواء کی پرنسپل عابدہ اشفاق، ایگزیکٹو ممبران طاہرہ نجم، یاسمین بخاری، صدف اشفاق، ایس پیرزادہ اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔ شرکاء کو اظہارِ خیال کا موقع بھی دیا گیا، جہاں مقررین نے کہا کہ نکاح نامہ محض رسمی دستاویز نہیں بلکہ میاں بیوی کے حقوق و فرائض کے تحفظ کی اہم قانونی دستاویز ہے ، جسے مکمل طور پر پڑھنے ، سمجھنے اور تمام شقوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی دستخط کئے جانے چاہئیں۔

مقررین نے زور دیا کہ ہر لڑکی کو شادی سے قبل اپنے نکاح نامے کی تمام شقوں سے مکمل آگاہی حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنے شرعی اور قانونی حقوق سے واقف ہو اور مستقبل میں کسی بھی تنازع یا ناانصافی سے محفوظ رہ سکے ۔تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں طالبات کے مختلف سوالات کے زہرہ سجاد زیدی نے تفصیلی اور مدلل جوابات دیئے ۔ شرکاء نے اس نوعیت کے آگاہی پروگراموں کو قانونی شعور، خاندانی استحکام اور خواتین کے حقوق کے فروغ کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ان کے تسلسل پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...