سانجھی سبزی پروگرام، زرعی افسر فیلڈ میں رہیں:عثمان طاہر
انقلابی پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ کسانوں کو شامل کیا جائے : ڈپٹی کمشنر
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے \"سانجھی سبزی پروگرام\" کے تحت تحصیل مظفرگڑھ کے علاقوں مرادآباد، لنگر سراں اور رنگ پور کا دورہ کیا اور سبزیوں کی مشترکہ کاشت کے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں سے ملاقات کی، سبزیوں کی فصلوں کا معائنہ کیا اور کاشت کے مختلف مراحل، پیداوار، آبپاشی اور دیگر زرعی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس انقلابی پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ کسانوں کو شامل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سانجھی سبزی پروگرام چھوٹے کاشتکاروں کی معاشی بہتری، غذائی تحفظ اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک اہم اقدام ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کسانوں کو ہر ممکن تکنیکی رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے تاکہ پروگرام کے اہداف بروقت حاصل کیے جاسکیں۔انہوں نے متعلقہ زرعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، کاشتکاروں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور انہیں معیاری بیج، جدید پیداواری طریقوں اور فصلوں کی بہتر دیکھ بھال کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments