حضرت امام حسینؓ کی قربانی حق و صداقت کا روشن پیغام ، رہنما

حضرت امام حسینؓ کی قربانی حق و صداقت کا روشن پیغام ، رہنما

حضرت امام حسینؓ کی قربانی حق و صداقت کا روشن پیغام ، رہنماکربلا والوں نے باطل کے سامنے جھکنے کے بجائے قربانی کا راستہ اختیار کیا

ملتان (کرائم رپورٹر)تحفظ عزاداری کونسل حضرت امام حسینؑ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، مخدوم سید ظہور حسین شمسی اور مخدوم سید مشاہد عباس شمسی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی دین اسلام کی سربلندی اور حق کی حفاظت کے لیے تھی۔ ان کی زندگی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے یہ بات حضرت سید سخی سلطان علی اکبر شمسی کے سجادہ نشین مخدوم سید قسور علی شمسی مرحوم کی رہائش گاہ پر چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں برآمد ہونے والے ذوالجناح کے ماتمی جلوس کے موقع پر عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں نے حق کی خاطر عظیم قربانی پیش کرکے دنیا کو ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے ، باطل قوتوں کے سامنے ثابت قدم رہنے اور جرأت اظہار کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کے شہداء نے دین اسلام کے معاملے میں خاموشی یا سمجھوتے کے بجائے قربانی اور شہادت کا راستہ اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی کا پیغام آج بھی انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے ، کیونکہ حق کی سربلندی اور ظلم کے خاتمے کے لیے ثابت قدمی ضروری ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر سید ارشد علی شمسی، مہدی حسن، سید مظفر حسین شاہ، سید شجاع حیدر جعفری، سید اسد علی شمسی، سید محمد عباس شمسی، سید علی عباس شمسی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...