انجمن اسلامیہ کی عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کیلئے مشاورت

انجمن اسلامیہ کی عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کیلئے مشاورت

انجمن اسلامیہ کی عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کیلئے مشاورت اجلاس میں مقررین کا سیرت طیبہ عام کرنے ، اتحاد و محبت کے فروغ پر زور

ملتان (کرائم رپورٹر)انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کی آمد کے سلسلے میں پہلا مشاورتی اجلاس اور عمائدین کے اعزاز میں عشائیہ منعقد کیا گیا۔ تقریب عاشق قادری، اقبال نذیر قادری، افضال نذیر قادری، راحت حسین قادری اور دلاور حسین قادری کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات، گیلانی خاندان کے اکابرین، علما کرام اور انجمن اسلامیہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ گیلانی خاندان و چیئرمین پاکستان تحریک امن مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہا کہ ربیع الاول پوری انسانیت کے لیے رحمت، محبت، امن اور ہدایت کا پیغام لے کر آتا ہے ۔ حضور اکرمؐ کی ولادت باسعادت سے دنیا کو اخلاق، برداشت، مساوات، اخوت اور محبت کا عظیم درس ملا۔ انہوں نے کہا کہ سیرت مصطفیؐ پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے ۔صدر انجمن اسلامیہ عمران الحسن گیلانی نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ محبت و عقیدت کے اظہار کا نام ہے ۔ انجمن اسلامیہ ہر سال محافل ذکر و نعت، جلوس اور فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ معاشرے میں سیرت طیبہ کا پیغام عام کیا جا سکے ۔ انہوں نے عاشقان رسولؐ سے جلوس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی ذات پوری انسانیت کے لیے رحمت ہے اور آپؐ کی حیات مبارکہ ہر مسلمان کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ راجن بخش گیلانی نے کہا کہ میلاد النبیؐ کی تقریبات کو منظم انداز میں منعقد کرنے کے لیے مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں سے مشاورت جاری ہے ۔تقریب میں مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے ملک کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور میلاد النبیؐ کی تقریبات کی کامیابی کے لیے دعا کرائی۔ اس موقع پر مرحوم مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ معروف نعت خواں وحید نواز اور احمد نواز نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ تقریب میں مخدوم جاوید ہاشمی، عامر الحسن گیلانی، علی رضا گیلانی، تابش درانی، پروفیسر آصف، ڈاکٹر ظفر اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...