لودھراں پولیس کے شہداء اور غازیوں کو بھی خراج عقیدت

لودھراں پولیس کے شہداء اور  غازیوں کو بھی خراج عقیدت

لودھراں(سٹی رپورٹر) یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ضلع پولیس کے زیر اہتمام پولیس لائنز میں شہداء پولیس کے ورثاء اور۔۔۔

 غازیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق، ایس پی انویسٹی گیشن بدر منیر، اسسٹنٹ کمشنر فرح اللہ بلوچ، پولیس افسران، شہداء کے اہل خانہ، غازیوں نے شرکت کی۔ شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ غازیوں کی بہادری اور خدمات کو سراہا گیا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کیے جبکہ شہید کانسٹیبل عرفان بخاری کی صاحبزادی کو تعلیم کے فروغ کے لیے لیپ ٹاپ بھی دیا گیا۔تقریب کے دوران غازی محمد ساجد کو غیر معمولی بہادری پر غازی گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ دیگر غازیوں میں بھی اعزازی تحائف تقسیم کیے گئے ۔ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں، ضلع لودھراں کے 16 شہداء اور 14 غازی محکمہ پولیس کا فخر اور حوصلے کی طاقت ہیں۔یومِ شہداء کے سلسلے میں یادگارِ شہداء پر سلامی کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جہاں ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر محمد اشرف، شہداء کے ورثاء اور غازیوں نے پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے بلند درجات، وطن کی سلامتی اور امن کے لیے دعا کی۔بعد ازاں ڈی پی او آفس میں قرآن خوانی جبکہ شہید کانسٹیبل عرفان بخاری کی قبر پر پولیس دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے ورثاء اور غازیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...