خواتین و کمسن لڑکیوں سے مبینہ زیادتی، تین مقدمات درج

خواتین و کمسن لڑکیوں سے  مبینہ زیادتی، تین مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں خواتین اور کمسن لڑکیوں کو مبینہ طور پر بلیک میل، اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے تین مختلف واقعات سامنے آئے ہیں،۔۔

جن پر پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پہلے واقعہ میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے میں 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے اور زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ پولیس نے شیر علی، گل عرف گلو اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوسرے واقعہ میں تھانہ سنانواں کے علاقے سے 22 سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق احتشام عالم، زوہیب اور دیگر افراد لڑکی کو زبردستی لے گئے ۔تیسرے واقعہ میں تھانہ سٹی چوک سرور شہید میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم عبدالرزاق نے شادی کا جھانسہ دے کر اسے ملتان لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ بعد ازاں تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا گیا۔پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...