بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 1426کیسز، 82گرفتار
جولائی میں 12 کروڑ روپے سے زائد ڈٹیکشن بل، کارروائیاں جنوبی پنجاب بھر جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 15 اضلاع میں بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ جولائی 2026 کے دوران ڈسکو سپورٹ یونٹس، آپریشن، ایم اینڈ ٹی، سرویلنس اور فیلڈ افسروں پر مشتمل خصوصی ٹیموں نے 1426 بجلی چوری کے کیسز پکڑے ۔چیف انجینئر کسٹمر سروسز سید جواد منصور احمد کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف 1219 مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں کو بھجوائی گئیں، جن میں سے620ایف آئی آرز درج ہوئیں، جبکہ 82 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث صارفین کو 28لاکھ 30ہزار یونٹس کی مد میں 12کروڑ 37لاکھ 50ہزار روپے کے ڈٹیکشن بل جاری کئے گئے ہیں۔ ان کے بقول بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی، مقدمات کے اندراج اور ریکوری کا عمل بلا تعطل جاری ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق ساہیوال سرکل میں 295، بہاولپور میں 260، خانیوال میں 200، ملتان میں 183، مظفرگڑھ میں 138، وہاڑی میں 108، بہاولنگر میں 94، رحیم یار خان میں 83 اور ڈی جی خان میں 65 بجلی چوری کے کیسز سامنے آئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments