یوسف پارک سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، ہسپتال منتقل

یوسف پارک سے نامعلوم شخص  کی لاش برآمد، ہسپتال منتقل

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ایوب چوک کے قریب واقع یوسف پارک سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جسے قانونی کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو سول ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ یوسف پارک میں ایک شخص مردہ حالت میں موجود ہے ۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی مکمل کی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...