زندہ کو فوت شدہ شہری کا مبینہ جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

زندہ کو فوت شدہ شہری کا مبینہ جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

شناختی کارڈ بلاک ،محنت کش کا خاندانی رنجش کا الزام، کارڈ بحالی کا مطالبہ

وہاڑی،ماچھیوال (نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں 182 ای بی کے رہائشی محنت کش محمد شہباز نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالفین نے مبینہ طور پر اسے فوت شدہ ظاہر کر کے نادرا کی آن لائن سروس کے ذریعے اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرا دیا، جس کے بعد اس کا شناختی کارڈ بلاک ہو گیا اور وہ شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ متاثرہ شہری نے پولیس کو درخواست دے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور شناختی کارڈ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔محمد شہباز کے مطابق وہ ویلڈنگ کا کام کرتا ہے اور جاز کیش اکاؤنٹ استعمال کرتا تھا۔

رقم نکلوانے کے لیے فرنچائز پہنچا تو معلوم ہوا کہ اس کا اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہیں۔ نادرا دفتر سے رابطہ کرنے پر مبینہ طور پر بتایا گیا کہ 26 جون 2026 کو اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری ہو چکا ہے ۔ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ متعلقہ کارروائی ایک مقامی نادرا فرنچائز سے منسلک شخص نے کی، جس سے اس کی پرانی خاندانی رنجش ہے ۔ متاثرہ شہری نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرا کے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ منسوخ، شناختی کارڈ بحال اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...