لاہور موڑ پر تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا آپریشن کا مطالبہ
سڑکیں سکڑنے سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ، مستقل کارروائی کی اپیل
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)لاہور موڑ کے اطراف تجاوزات میں مسلسل اضافے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی جبکہ پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں اور تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز اور مستقل بنیادوں پر کارروائی کی جائے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے باعث سڑکیں تنگ ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔شہریوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور قانون کا یکساں اطلاق کیا جائے تاکہ کسی کو بھی غیر قانونی قبضوں کی اجازت نہ مل سکے ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ لاہور موڑ سمیت شہر کے دیگر مصروف مقامات پر بھی تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کیا جائے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments