خانیوال میں ناقص اور غیر معیاری مٹھائیوں کی فروخت

خانیوال میں ناقص اور غیر معیاری مٹھائیوں کی فروخت

بیماریاں پھیلنے کا خدشہ،شہریوں کافوڈ اتھارٹی سے فوری کارروائی کا مطالبہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)شہر میں مبینہ طور پر ناقص اور غیر معیاری میٹریل سے تیار کی جانے والی مٹھائیوں کی فروخت پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اشیائے خورونوش کے استعمال سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ، جبکہ بعض مقامات پر مٹھائی کی تیاری میں صفائی کے ناقص انتظامات کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔عوامی حلقوں کے مطابق بعض مٹھائی بنانے والے کارخانوں میں حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کی صحت متاثر ہو سکتی ہے ۔شہریوں نے کہا کہ خوراک کی تیاری اور فروخت کے عمل کی مؤثر نگرانی ضروری ہے تاکہ غیر معیاری اشیاء کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مٹھائی تیار کرنے والے کارخانوں اور دکانوں کا ہنگامی معائنہ کیا جائے ، صفائی کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور ناقص یا مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔شہریوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...