خانیوال،لاہور موڑ میڈیکل سٹورز غیر مستند علاج کی شکایات

خانیوال،لاہور موڑ میڈیکل سٹورز غیر مستند علاج کی شکایات

غیر تربیت یافتہ افراد کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے ،شہریوں کا مطالبہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)لاہور موڑ کے بعض میڈیکل سٹورز پر مبینہ طور پر غیر مستند افراد کی جانب سے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی شکایات پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق بعض مقامات پر غیر تربیت یافتہ افراد مریضوں کو انجیکشن لگانے ، ابتدائی معائنہ کرنے اور ادویات فراہم کرنے میں مصروف ہیں، جو انسانی صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بغیر مستند طبی اہلیت کے افراد کی جانب سے علاج معالجہ کرنے سے پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، اس لیے ایسے معاملات کی فوری جانچ ضروری ہے ۔شہریوں نے محکمہ صحت، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈرگ کنٹرول اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور موڑ کے میڈیکل سٹورز کا ہنگامی معائنہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ طبی خدمات صرف مستند اور مجاز افراد کے ذریعے فراہم کرنے کی اجازت دی جائے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...