خانیوال میں ہاؤسنگ سوسائٹیز ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنیکا فیصلہ

خانیوال میں ہاؤسنگ سوسائٹیز ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنیکا فیصلہ

نئے آن لائن سسٹم پر منتقلی، شفاف نگرانی اور بہتر سہولیات کی ہدایت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم کے اجرا کے بعد ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ضلع بھر کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ نئے آن لائن نظام پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل عباس کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے اور تمام معلومات ڈیش بورڈ پورٹل پر منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل عباس نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا مکمل ڈیٹا فوری طور پر نئے آن لائن سسٹم میں منتقل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اپنی حدود میں موجود ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ، ورک فریم اور ضروری معلومات مقررہ وقت کے اندر پورٹل پر اپ لوڈ کریں تاکہ تمام معاملات کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام سے ریکارڈ میں شفافیت، بروقت مانیٹرنگ اور مختلف محکموں کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا جبکہ شہریوں کو بھی تیز رفتار سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔فضل عباس نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی مقررہ ٹائم لائن کے مطابق کارروائی مکمل کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...